پیشہ ورانہ سرگرمیاں متاثر ہونے کی دُہائی! متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانیوالا نے بیرون ملک جانے کا راستہ مانگ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے معروف اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاک اسٹار ندیم نانی والا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں تاکہ ان پر عائد بیرونِ ملک سفر کی پابندی کو ختم کروایا جا سکے۔

دونوں سوشل میڈیا شخصیات سائبر کرائم سمیت مختلف مقدمات میں نامزد ہیں اور ان کے نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل ہیں جس کی وجہ سے ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں بلا جواز پابندی سے آزاد کیا جائے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے کام جاری رکھ سکیں۔

درخواستیں بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کی وساطت سے جمع کرائی گئی ہیں اور ان میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان درخواستوں پر سماعت متوقع ہے جس کے بعد یہ واضح ہو سکے گا کہ عدالت دونوں سوشل میڈیا اسٹارز کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے گی یا نہیں۔

Related Posts