انڈونیشیا کی ایک مسجد میں ایک معصوم بچے کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا جب کھیلتے ہوئے دو لڑکیاں حادثاتی طور پر ایک حفاظتی بارڈر کو گرا بیٹھی جو بچے پر جا گرا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ واقعے کے وقت مسجد میں نماز جاری تھی۔
واقعہ اس لیے بھی خبروں کی زد میں آیا کیونکہ نمازی ابتدائی طور پر بچے کی مدد کرنے کے بجائے نماز میں مصروف رہے۔ بعد میں بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ وہ اب مکمل طور پر صحت مند اور نارمل ہے۔
واقعے کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں ابتدا میں نماز ادا کرنے کا ڈرامہ کرتی ہیں پھر جلدی سے فارغ ہو کر وہاں سے فرار ہوگئیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








