حکومت اور پولیس تحفظ دینے میں ناکام! کراچی میں سال کی بڑی ڈکیتی؛ ملزمان 200 تولہ سونا اور 1 لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی ایک بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری سے اس کے گھر پہنچنے کے فوراً بعد بھاری مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی چھین لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شہری کا شارع فیصل سے تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی اس پر حملہ کر کے واردات انجام دی۔ چار مسلح افراد جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، شہری سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق لوٹے گئے سامان کی مجموعی مالیت 13 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جس کے باعث اس واردات کو شہر کی بڑی ڈکیتیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے وقت علاقے میں سیف سٹی کیمروں اور سی پی ایل سی کی نگرانی موجود تھی تاہم تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں متاثرہ شہری سید معاذ علی کی مدعیت میں چار نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔

Related Posts