وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غریب کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق راجن پور میں الیکٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو 3 سے 5 ایکڑ زرعی زمین الاٹ کریں گے، مشینری اور فصل کیلئے قرض بھی دیں گے، زرعی زمینوں پر فصل اگانے کیلئے کسان کارڈ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2 سال میں پنجاب کی قسمت بدل گئی، پنجاب 15 لاکھ لوگوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے راشن کارڈ کے ذریعے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک یونیورسٹی میں گئے، بچی کے سوال پر سہیل آفریدی نے کہا لگتا ہے آپ اپوزیشن سے ہیں، کام کیا ہوتا تو سہیل آفریدی اپنے منصوبے گنواتے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمیں جعلی حکومت کہتے ہیں، جہاں حقیقی حکومت ہے وہ صوبہ 13سال سے زوال کا شکار کیوں ہے؟ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا سکون کھا جاتی ہے،جعلی حکومت بے حس ہوتی ہے، جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کی خوشیاں کھا جاتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے عوام سول کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے ہم نے آپ کو شعور دیا، کیا شعور پر چل کر روزگار کیلئے جاؤگے؟ کیا لوگ اب ادویات کے بجائے شعور کھائیں گے،کیا شعور پر چل کر ہسپتال جاؤگے، ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں ورکر کیلئے شعور الگ اور حکمرانوں کے بچوں کیلئے الگ ہے، خیبرپختونخوا میں ووٹر اور حکمرانوں کے بچوں کیلئے شعور میں فرق ہے، آج پی ٹی آئی ورکرز جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں اپنی اسکیموں کا بتاتے بتاتے تھک جاتی ہوں، کہاں جاتا ہے ایک وزیراعلیٰ اڈیالہ کے باہر دوسری وزیراعلیٰ جہاز لیکر پھرتی ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








