کراچی کے علاقے موچکو مشرف کالونی میں والدین کی جانب سے پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے قانونی کارروائی کے لے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ حنین شاہ ولد اصغر شاہ کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ متوفی نوجوان کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا تاہم متوفی نوجوان کے اہلخانہ مذکورہ لڑکی کے ساتھ شادی کروانے سے انکاری تھے جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








