بسنت عمران خان کی وجہ سے منائی جا رہی ہے، علیمہ خان کی منطق

تازہ ترین

تازہ ترین

علیمہ خان عمران خان کی بہن
علیمہ خان، فائل فوٹو

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے لاہوریوں کو عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، عمران خان کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اور بسنت کے دن آسمان عمران خان کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ لگتا ہے ججوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے وہ بے بس ہیں، غریب پولیس والوں کو زبردستی عدالت میں  جھوٹ بلوایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “بسنت کے موقع پر لاہور کے آسمان پر قیدی نمبر 804 کی پتنگوں کا راج ہوگا”

‎لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے لیکن پیغام دیا جا رہا ہے موجودہ سسٹم میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوکر وقت گزار لیتے ہیں، مجھے معلوم ہے انہوں نے سزا ہی دینی ہے۔ تمام پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

عمران خان کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم بانی کا میڈیکل چیک اپ کریں، میرا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے میں کوئی پٹیشن عدالت میں نہیں کرسکتی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے زبان دی تھی میڈیکل رپورٹ فیملی کو دی جائے گی لیکن ہمیں ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کے لیے میں تین عدالتوں میں گئی ہوں، فنڈ ریزنگ کے لیے میں نے بیرون ملک ضرور جانا تھا لیکن عدالت نے میری درخواست خارج کردی۔

کل بشریٰ بی بی کی بیٹی نے ملاقات کے بعد فون پر بتایا بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ دو ہفتوں تک بلرڈ تھی، بیرسٹر گوہر خان سے بھی کل میری بات ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں ہمارا اپنا ڈاکٹر عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرے، یہ لوگ ہمیں میڈیکل رپورٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش ہو رہی ہے، اچکزئی صاحب نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے  پہلے بانی کی آنکھ ذاتی معالجین سے معائنہ کرائیں، بانی کی آنکھ میں اگر مسئلہ تھا تو وہ کہاں جاتا اسپتال ہی چلا جاتا۔ہم نے جب بھی بانی سے ان کی طبیعت سے متعلق پوچھا وہ ہر چیز کو ہلکا لیتے ہیں۔

Related Posts