انجن خراب، مگر خوشیوں کا سفر جاری، دھابیجی میں ٹرین کے اندر ہی بچی کی پیدائش

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کی ٹرین
پاکستان ریلوے کی ٹرین، علامتی فوٹو

پاکستان ریلوے کی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ریلوے پولیس کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی، اس دوران خاتون نے بچی کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوجوان لڑکی نے طیارے کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیکر کوڑے دان میں پھینک دیا

ریلوے پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی۔ ریلوے پولیس کے مطابق ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Posts