الیکٹرک بس سروس جنوبی پنجاب پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بس سروس
علامتی فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے شہریوں اور طلبہ کے لیے سستی اور جدید سفری سہولت کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے 3 سے 5 ایکڑ سرکاری زرعی زمین غریب کسانوں کو دینے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجن پور کا نقشہ بدلنے کا مشن شروع ہوچکا ہے اور اب اس شہر میں ترقیاتی کاموں کا نیا دور شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز نے نوجوانوں کو مالامال کرنے والا پرواز کارڈ شروع کردیا، جانئے یہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور راجن پور دہائیوں سے نظرانداز رہا، لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہوگا۔ لاہور کی سڑکوں پر چلنے والی بسیں اب راجن پور میں بھی متعارف کی جا رہی ہیں اور پورے پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا جال پھیلایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق راجن پور کے لیے 15 بسیں آئیں ہیں اور پنجاب میں 1500 مزید الیکٹروبسیں سال کے اندر ہر تحصیل میں چلائی جائیں گی۔ بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ طلبہ اور عام شہریوں کو معیاری اور سستی سفری سہولت میسر آئے۔

اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی کہا کہ عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہر ضلع میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Related Posts