حکومت نے کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن لگانے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

imran khan kaleem imam
imran khan kaleem imam

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ کلیم امام کی ملاقات ہوئی جس کے بعد وزیراعظم نے انہیں سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نےان سے ملاقات کی تھی جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ہ وزیراعظم سے ملاقات میں آئی جی سندھ نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا کام نیک نیتی سے کیا اور میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، میں نے کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا ملازم ہوں، پاکستان کے آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں، اس لیے حکومت مجھے جہاں تعینات کرے، مجھے کوئی اعتراض نہیں،جبکہ وزیراعظم کی جانب سے نئے نام آنے تک آئی جی کی تبدیلی مؤخر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا نئے آئی جی کیلئے گورنرعمران اسماعیل کیساتھ ملاقات سے انکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آئی جی سندھ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کلیم امام کو کو سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن امجد جاوید سلیمی 2 روز بعد ریٹائر ہو رہے ہیں، وفاق کی یہ کوشش بیورو کریسی سے تعلقات استوار رکھنے کی کوششوں کا تسلسل ہے، وفاقی حکومت کلیدی عہدوں پر تعینات بیورو کریٹس کے معاملات میں محتاط ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم آئی جی سندھ کے لیے نام دے چکے ہیں، انہی میں سےکسی کو تعینات کیا جائے مزید نام نہیں دیں گے۔

Related Posts