ملک بھر میں 3 کروڑ 89 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل، انسدادِ پولیو مہم جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیو
(فوٹو: آن لائن)

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ انسدادِ پولیو مہم تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم آج چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ یہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جارہی ہے۔

این ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت جاری ہے جس کا مقصد سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے عمل کو مؤثر بنانا ہے جبکہ ابتدائی 3 روز میں 3کروڑ 89لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ممکن بنائی گئی۔

صوبہ پنجاب میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے، سندھ میں 86 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی، خیبر پختونخوا میں 62 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ بلوچستان میں 18لاکھ 1ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی پولیو ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ این ای او سی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے ملک کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کی ویکسینیشن ہر صورت یقینی بنائیں۔

Related Posts