ایران امریکا مذاکرات سے مثبت توقعات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل
(فوٹو: آن لائن)

ایران امریکا مذاکرات اور مثبت توقعات کے سائے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی، تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے بھی زائد تک کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد تک گر گئی۔ برطانوی برینٹ کروڈآئل کی قیمت میں 2اعشاریہ 07فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی نئی قیمت 68اعشاریہ 02ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 2اعشاریہ 06فیصد تک کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 63اعشاریہ 80ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں سے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایران نے مبینہ طور پر ہتھیار ڈالتے ہوئے پابندیاں اٹھانے کے عوض جوہری طاقت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  گزشتہ ماہ کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہ کرنے کی ضمانت دینے والا معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے جس کے بدلے ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

Related Posts