ایران نے ہتھیار ڈال دئیے، پابندیاں اٹھانے کے عوض جوہری طاقت سے دستبرداری کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں سے خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایران نے ہتھیار ڈالتے ہوئے پابندیاں اٹھانے کے عوض جوہری طاقت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہ کرنے کی ضمانت دینے والا معاہدہ کرنے کیلئے تیار ہے جس کے بدلے ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

اپنے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران برابری کی بنیاد پر جوہری مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے تیار ہے تاہم شرط یہ ہے کہ مذاکرات شفاف اور منصفانہ ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کی۔ ہم ایک منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہونے والے جوہری معاہدے کو اپنانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں یہ یقین دہانی بھی شامل ہونی چاہئے کہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت دی جائے۔

Related Posts