انسٹاگرام پر دوستی مہنگی پڑ گئی، 2 ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اغوا کیا اور مسلسل 20 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے بھارتی ریاست گجرات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے سورت میں 2 ملزمان نے راجستھان کے علاقے کوٹا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو سوشل میڈیا پر دوست بنالای۔ ملزمان میں سے ایک نے سالگرہ منانے کے بہانے لڑکی کو سورت بلا لیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی نے 20 روز جسمانی و ذہنی تشدد برداشت کیا اور ایک روز موقع ملنے پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ لڑکی نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ا
میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ لڑکی کی جان پہچان سورت سے تعلق رکھنے والے درندہ صفت ملزم امن ورما سے ہوئی جس نے لڑکی کا اعتماد جیت کر اس کا اپنے دوست توحید سے تعارف کرایا جس نے اپنا تعارف روہت عرف تشار کے جعلی نام سے کرایا تھا۔
ملزم امن نے سالگرہ منانے کے بہانے لڑکی کو سورت بلوایا جس کی دعوت اور دوستی پر بھروسہ کرکے لڑکی یکم جنوری کو کوٹا سے سورت جا پہنچی، جس پر ملزمان اسے بدنامِ زمانہ ہوٹلوں میں لے کر گئے جہاں لڑکی کو یرغمال بنا کر نشے کے انجیکشن دئیے گئے۔
انجیکشن دینے کا مقصد لڑکی کو فرار ہونے سے روکنا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لرکی نشے کی وجہ سے ملزمان کی مخالفت اور مزاحمت نہیں کر سکی۔ مسلسل 20 روز تک زیادتی اور پھر فرار ہونے کے بعد واقعے کی رپورٹ پر پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی، تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








