بھارت کیخلاف میچ ہوگا یا نہیں، اس کا اندازہ نہیں ہے۔ سلمان علی آغا

تازہ ترین

تازہ ترین

سلمان علی آغا
(فوٹو: اے سپورٹس)

پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ ہوگا یا نہیں، اس کا اندازہ نہیں ہے۔ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دورے کے موقعے پر کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس کےدوران گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ میچز کیلئے پرجوش ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ امید ہے کہ میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔ بھارت کے خلاف میچ ہوگا یا نہیں، اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے، اس پر چلیں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کی ورلڈ کپ میں غیر موجودگی افسوسناک ہوگی۔

گفتگو کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بعد سے اچھا کھیل رہا ہے، گزشتہ 6 ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی، امید ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ آگے بھی جاری رہے گا اور باقی ٹیموں سے اچھا مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا میرے لیے دوسرے گھر کی طرح ہے جہاں کے شہری خوش اخلاق ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں کرکٹ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ جس چیز کو ہم کنٹرول نہیں کرسکتے، اس پر زیادہ فوکس نہیں۔ اچھی کرکٹ کھولنے کی کوشش ہوگی اور ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہے۔ نیدر لینڈز کے خلاف قومی ٹیم کی میچ کی تیاری اچھی ہے۔

Related Posts