ہم نے بھارت کو ایسی شکست دی کہ اس کی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو معرکہ حق کی صورت میں ایسی شکست دی ہے جسے ان کی نسلیں بھی نہیں بھول سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج یوم یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں، قائد اعظم نے کشمیر کو ملک کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

خطاب کے دوران وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، کشمیری دنیا کو ہر روز سچ کا آئینہ دکھاتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کو قربان کرسکتے ہیں لیکن آزادی کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، مگر ہر محاذ پر بھارت کو یادگار جواب دیں گے۔ معرکہ حق نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ سفارتی محاذ پر بھارتی بیانیہ دفن ہوکر رہ گیا، بھارت کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دے، اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، اسی میں جواب دیں گے، معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کشمیریوں کی بھی فتح ہے جس سے کشمیر کاز دنیا بھر میں دوبارہ اجاگر ہوا۔ قوم کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکارہ بنانا ہوگا۔ بھارت کی سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

Related Posts