خطے میں ہلچل، امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا پروگرام بدل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے فیصلے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے مذاکرات جمعہ کے روز ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم مذاکرات کا مقام استنبول سے بدل کر مسقط کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات جمعہ کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی جمعہ کے روز مذاکرات کی تصدیق کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ایک امریکی خبر رساں ادارے کے دعوے کے مطابق امریکا نے ایران کو واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا مقام یا فارمیٹ تبدیل نہیں کیاجاسکے گا۔

دعوے کے مطابق اگر ایران اس فارمیٹ میں واپسی کرتا ہے تو امریکا رواں ہفتے یا اگلے ہفتے تک ملاقات کیلئے تیار ہے جبکہ امریکا جوہری معاہدوں سے ہٹ کر دفاعی اور قومی سلامتی کے دیگر امور پر بھی اثر انداز ہونے کیلئے پر تول رہا ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت جن معاملات پر گفتگو مناسب نہیں سمجھتی، امریکا مذاکرات کے دوران ان امور کو بھی ممکنہ طور پر اٹھائے گا جبکہ ایران نے صرف متفقہ دائرے میں رہتے ہوئے نیوکلیئر اور پر بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین صورتحال اس وقت امریکی فوج کی خلیج فارس میں تعیناتی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے باعچ کشیدہ ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ایٹمی پروگرام کے مقاصد پرامن ہیں۔

Related Posts