چاہت فتح علی خان کا بسنت کیلئے ریلیز نیا گانا حدیقہ کیانی کے بوہے باریاں کا چربہ نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

چاہت فتح علی خان
(فوٹو: آن لائن)

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بسنت کیلئے نیا گانا بلا بن کے ریلیز کیا ہے جو مبینہ طور پر ہوبہو حدیقہ کیانی کے بوہے باریاں کا چربہ ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بدوبدی سے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے حدیقہ کیانی کے گانے بوہے باریاں کی نہ صرف دھن بلکہ بول تک وہی رکھے اور بہت کم مقامات پر اسے تبدیل کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس پر صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ حدیقہ کیانی یہ گانا سن کر رو رہی ہوگی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کسی گلوکار نے 25سال بعد بسنت پر گانا ریلیز کیا ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے حدیقہ کیانی کو چاہت فتح علی خان پر ہتک عزت کا کیس کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ چاہت فتح علی خان نے حدیقہ کیانی کا گانا چوری کرلیا ہے۔ ایک اور صارف کا کنہا تھا کہ اس نے قسم کھا لی ہے کہ رنگ میں بھنگ ڈالنی ہے۔

Related Posts