ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ، نریندر مودی ملائشیا کے دورے کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر ذاکر نائیک
(فوٹو: آن لائن)

سادہ مزاج مسلمان اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی حکومت کی دوڑیں لگوا دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ملائشیا کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں جس کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت کو حوالگی پر بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ پی کمارن نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی تمام مسائل پر بات چیت کریں گے اور ہمیں گزشتہ دوروں کے دوران بھی مختلف سطحوں پر بات چیت کے مواقع میسر آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہم یہ مسئلہ اس وقت تک اٹھاتے رہیں گے جب تک تمام تکنیکی عوامل کی تکمیل نہ ہوجائے۔ امید کرتے ہیں کہ بھارت مطلوبہ نتائج حاصل کرلے گا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک ملائشیا میں؟

جی ہاں مشہورومعروف مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک سال 2016 سے ملائشیا میں ہی مقیم ہیں جنہیں ملائشین حکومت نے مستقل رہائش بھی دے رکھی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت سالہا سال سے دہشت گردی کی فنڈنگ، نفرت انگیز تقاریر اور بنیاد پرستی کے مقدمات میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر اور پیس ٹی وی جیسے سٹیلائٹ ٹی وی چینلز کے ذریعے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 7 سے 8فروری کو ملائشیا کا دورہ کریں گے جبکہ انہوں نے ملائشین وزیراعظم سے وعدہ کیا تھا کہ ان کا دورہ سال 2026 کے اوائل میں ہوگا۔

Related Posts