نادرا کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں کام بند

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرائیونگ لائسنس
(فوٹو: آن لائن)

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں کام بند ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں کام بند ہونے کی وجہ نادرا کا لنک ڈاؤن ہونا بتائی جارہی ہے۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے نادرا کا لنک ڈاؤن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لنک ڈاؤن ہونے کے سبب کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں کام بند ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نادرا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث بدین، حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر اور میر پور خاص کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی کام بند ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ پولیس کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والی دو موبائل وینز کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا۔

ڈرائیونگ لائسنس سندھ کراچی کے ترجمان کے مطابق ان موبائل یونٹس کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے لائسنس کے حصول کے عمل کو زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بنانا تھا۔

Related Posts