اب ڈرائیونگ لائسنس گھر کے قریب، سندھ حکومت کا سہولت منصوبہ شروع، جانئے اپنا قریبی سینٹر

تازہ ترین

تازہ ترین

اشتہار سندھ ٹریفک پولیس

سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ پولیس کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والی دو موبائل وینز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس سندھ کراچی کے ترجمان کے مطابق ان موبائل یونٹس کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے لائسنس کے حصول کے عمل کو زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق ستمبر میں اب تک 4,449 لرنر لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد بڑھ کر 5,327 ہو گئی۔ مجموعی طور پر ان موبائل وینز کے ذریعے اب تک 1,02,221 لرنر لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو یاد دلایا ہے کہ موٹر سائیکل کے لرنر لائسنس کی سرکاری فیس 215 روپے ہے، جبکہ کار اور موٹر سائیکل دونوں کے لیے مشترکہ لرنر لائسنس کی فیس 315 روپے مقرر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مقررہ فیسوں سے زیادہ رقم ہرگز ادا نہ کریں۔

کسی بھی قسم کی زیادتی یا بدسلوکی کی صورت میں شکایات آئی جی سندھ کی ہیلپ لائن 1715 پر یا واٹس ایپ (صرف پیغام) نمبر 03700906774 پر درج کرائی جا سکتی ہیں۔

Related Posts