سونے کی قیمت میں گزشتہ بھاری بھرکم اضافے کے بعد جمعے کے روز حیرت انگیز کمی ہوئی۔ 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 7 ہزار کی سطح پر آگئی جبکہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 1 تولہ سونے کی قیمت میں 21ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے فی تولہ ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 347روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے کا ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 16ہزار 819روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 99 ہزار 61روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں 1ہزار 430روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 825روپے ہوگئی جبکہ 24قیراط 10گرام چاندی کی قیمت 1ہزار 226روپے کی کمی سے 6 ہزار 708روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 214ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4ہزار 850ڈالرز فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 14اعشاریہ 3 ڈالرز کی کمی سے 73اعشاریہ 50ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








