عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، آنکھ کی شکایت کی تمام تفصیلات موجود

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان، فائل فوٹو
عمران خان، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں جس میں سابق وزیر اعظم کے علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

جمعے کو پمز اسپتال نے سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردی ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی نے دائیں آنکھ میں نظر کم ہونے کی شکایت کی ہے۔

پمز رپورٹ کے مطابق پمز کے سینئر اور مستند ماہر امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی مکمل آنکھوں کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد دائیں آنکھ میں سنٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی گئی اور اسپتال میں فالو اَپ علاج کی سفارش کی گئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں مریض کو اینٹی وی جی ایف دوا کے ذریعے آنکھ کے اندر انجیکشن دینے کا منصوبہ بتایا گیا، مریض کو علاج کی مکمل تفصیل سمجھائی گئی، طریقہ علاج سے قبل مریض سے تحریری رضامندی حاصل کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجیکشن کا عمل آپریشن تھیٹر میں مکمل کیا گیا، اس پروسیجر کا دورانیہ 20 منٹ کا تھا۔

Related Posts