آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 20اوور بھی مکمل نہ کھیل سکی اور 147رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیدرلینڈز نے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 28 رنز بنائے۔
میکس اوڈووڈنے 5رنز بنائے جن کو سلمان مرزا نے آؤٹ کیا جبکہ لیوٹ کو محمد نواز نے آؤٹ کیا جو 24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نیدر لینڈز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایکرمین نے 20 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہے کہ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکا کی یہ پچ اور کنڈیشنز بولنگ کیئلے سازگار ہیں۔ آج کے میچ میں پاکستان کے 3 فاسٹ بولرز کھیلیں گے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کے میچ میں نیدر لینڈز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بارش کی وجہ سے کولمبو کی یہ کنڈیشن بولنگ کیلئے سازگار ہے۔ ہمارے پاس اچھے اسپنرز اور فاسٹ بولرز ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








