اپ ڈیٹ: سونے کی قیمت میں ڈرامائی اضافہ، فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 21 ہزار کی کمی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 19 ہزار 462روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 30روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 354روپے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 195روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 8 ہزار 256روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 444 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 1 تولہ چاندی کی نئی قیمت 8 ہزار 269 روپے ہوگئی۔

ایسوس ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کی حامل 10گرام چاندی کی قیمت میں 381روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 89 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ عالمی سطح پر بھی چاندی اور سونے کی قمیتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 117 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 967 ڈالرز فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی نئی قیمت 4اعشاریہ 44ڈالرز کے اضافے سے 77اعشاریہ 94ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

 

Related Posts