ہر شہر میں نئے بوائے فرینڈ کا تجربہ کرنے والی اس خوبرو ٹریول ٹک ٹوکر سے ملئے

تازہ ترین

تازہ ترین

رومانیہ کی ٹریول ٹک ٹاکر اورسولیا لورِنز
رومانیہ کی ٹریول ٹک ٹاکر اورسولیا لورِنز، فوٹو دی مرر

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ اورسولیا لورِنز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب بھی کسی نئی جگہ کا سفر کرتی ہیں تو ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے مردوں سے ملتی ہیں اور انہیں اپنے ساتھ گھومنے پھرنے کے لیے کہتی ہیں۔

وہ یہاں تک پوچھتی ہیں کہ کیا وہ “عارضی بوائے فرینڈ” بننے پر راضی ہیں۔ اپنے ٹک ٹاک فالوورز کے ساتھ سفر کے اخراجات کم کرنے کا طریقہ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عموماً ایک ہفتے تک رہتا ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ میں ان کے ملک میں کتنے دن رہتی ہوں لیکن عام طور پر میں ہنج (Hinge) پر ڈیٹس پر جاتی ہوں اور بہت جلد کسی مقامی لڑکے کو ڈھونڈ لیتی ہوں جو عارضی بوائے فرینڈ بننے پر آمادہ ہو۔

لورِنز نے مزید کہا کہ وہ مجھے شہر گھماتا ہے، میرے لیے ناشتہ بناتا ہے، کھانے پینے کی چیزیں خریدتا ہے اور کبھی کبھی اگر ہماری اچھی دوستی ہو جائے تو میں اس کے گھر بھی ٹھہر جاتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کو صرف “مفت کھانے اور ٹور گائیڈ” کے طور پر استعمال کرتی ہیں، جبکہ سفر اور رہائش کے اخراجات وہ خود برداشت کرتی ہیں۔

لورِنز نے کہا کہ یہ صرف ایک عارضی بوائے فرینڈ ہوتا ہے جس کے ساتھ گھوما پھرا جائے اور وقت گزارا جائے۔ میں انہیں مفت سفر کے لیے استعمال نہیں کرتی بلکہ زیادہ تر مفت کھانے اور ٹور گائیڈ کے طور پر ہی استعمال کرتی ہوں۔
وہ کھانے اور مشروبات کی ادائیگی کرتے ہیں اور میرے لیے مفت ٹور گائیڈ بن جاتے ہیں، یا کبھی کبھی اپنی گاڑی میں ڈے ٹرپ پر لے جاتے ہیں۔

میں نے بس سوچا کہ یہ مزاحیہ ہے اور لوگوں کو ہنسانا چاہتی تھی اور شاید خواتین کے زیادہ آزاد ہونے کو معمول بنانے میں مدد ملے۔ جب میں وہ ملک چھوڑتی ہوں تو ان سے رابطہ ختم کر دیتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ مقامی لوگوں کو جانتے ہیں تو وہ آپ کو ایسی جگہیں اور روایات دکھا سکتے ہیں جو ٹریول ایجنسیاں نہیں دکھا سکتیں۔ اس سے کسی بھی ملک کو زیادہ منفرد انداز میں جاننے میں مدد ملتی ہے۔

Related Posts