شہر قائد میں سردی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ رات اور صبح کے اوقات میں بھی خنکی میں کمی آئی ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت کافی حد تک گرم محسوس ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 64 فیصد ہے اور دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج شہر میں ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے اور مطلع جزوی سے مکمل طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ نمی کی بڑھتی ہوئی مقدار کی وجہ سے بادلوں کی تشکیل بھی متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








