روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے تک طویل ہوگا! جانیں دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کی حیران کن تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد اب محض چند دنوں کی بات ہے، اور دنیا کے مختلف ممالک میں روزوں کے اوقات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ہر ملک کے دن کے طول و عرض کے مطابق روزے کے دورانیے میں نمایاں فرق ہوگا۔

شمالی یورپ کے ممالک جیسے روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں دن بہت لمبے ہیں جس کی وجہ سے روزے تقریباً 16 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ جاری رہ سکتے ہیں۔ اس کے برعکس جنوبی نصف کرہ میں واقع ممالک جیسے برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں روزے کے اوقات تقریباً 11 سے 14 گھنٹے رہیں گے۔

ماہرین مذہبی امور کے مطابق ایسے علاقے جہاں دن غیر معمولی لمبے یا مختصر ہوں وہاں مسلمانوں کو مکہ مکرمہ یا قریبی معتدل شہر کے روزے کے اوقات اپنانے کی ہدایت دی جا سکتی ہے تاکہ روزہ رکھنے میں آسانی ہو۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں رمضان 2026 کی ابتدا متوقع طور پر 19 فروری سے ہوگی لیکن چاند نظر آنے کی صورت میں یہ 18 فروری سے بھی شروع ہو سکتا ہے۔ اس سال دنیا کے بیشتر علاقوں میں روزے کے اوقات پچھلے سال کی نسبت کم ہوں گے جس سے روزہ رکھنے والے مومنین کے لیے سہولت اور راحت ہوگی۔

Related Posts