دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بتھمب ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے اپنے صارفین کو غلطی سے بٹ کوائنز کی بہت بڑی مقدار منتقل کر دی جس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 40 ارب امریکی ڈالر سے زائد تھی۔
کمپنی کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ ایک پروموشن کے تحت ہر صارف کو تقریباً 2,000 کورین وون (تقریباً $1.37) بھیجے لیکن سسٹم کی خرابی کے باعث ہر صارف کو 2,000 بٹ کوائنز جاری ہو گئے جس کی کل تعداد تقریباً 620,000 بٹ کوائنز بنتی ہے۔
اس واقعے کے بعد کمپنی نے خرید و فروخت اور نکالنے (withdrawals) کی سہولت کو عارضی طور پر روک دیا اور 695 متاثرہ صارفین کی سرگرمیاں 35 منٹ کے اندر بلاک کر دی گئیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اس نے 99.7 فیصد بٹ کوائنز واپس حاصل کر لیے ہیں اور جو رقم نقصان کے طور پر رہ گئی ہے اسے اپنی متفرق اثاثوں سے پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
بتھمب نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ واقعہ کسی ہیکنگ یا سیکیورٹی خلاف ورزی کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ یہ ایک داخلی تکنیکی غلطی تھی جس پر کمپنی معافی چاہتی ہے اور جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔
غلطی کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں عارضی طور پر تیز اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اور ایک لمحے کے لیے اس کی قیمت تقریباً 17 فیصد تک گر گئی، لیکن کمپنی نے صورتحال کو جلد قابو میں کر لیا۔
بتھمب نے مزید کہا کہ متاثرہ صارفین کو پورا معاوضہ فراہم کیا جائے گا جس میں قیمت کے فرق کے علاوہ 10 فیصد اضافی بونس بھی شامل ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








