لاہور کیلئے خوشخبری، مریم نواز نے بسنت کا وقت آگے بڑھا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: ڈیلی اوصاف)

لاہور کی مختلف عمارات کی چھتوں پر پتنگ بازی کرنے والے من چلے نوجوان خوشی سے جھوم اٹھے۔ مریم نواز حکومت نے بسنت کی تقریبات کا وقت آگے بڑھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بسنت کی تقریبات کے وقت میں کل صبح 5 بجے تک توسیع کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے بسنت کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا۔

ایکس پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔ براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔ آئیے

مریم نواز نے کہا کہ اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں، تاہم عوام کی بڑی تعداد ایس او پیز کا خیال رکھ رہی ہے اور کیمیکل ڈور سمیت ممنوعہ اشیاء کے استعمال سے گریز کیا جارہا ہے۔

Related Posts