بھارت کیخلاف میچ، آئی سی سی نے ہتھیار ڈال دئیے، پاکستان کو منانے کیلئے ٹیم کی آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بھارت میچ
(فوٹو: آن لائن)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہتھیار ڈال دئیے۔ بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کو منانے کیلئے آئی سی سی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ کر پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی لاہور پہنچے گا، جس کے بعد ہنگامی اجلاس متوقع ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم پی سی بی سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے تناظر میں بات چیت کرے گی اور چیئرمین پی سی بی کو منائے گی۔ بنگلہ دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی پاکستان پہنچ گئے۔

امید کی جارہی ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر امین الاسلام پی سی بی اور آئی سی  سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ہائی پروفائل ٹاکرا 15فروری کو شیڈول ہے جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے میچ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے سکیورٹی مسائل کو بنیاد بناتے ہوئے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، آئی سی سی نے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا میں منعقد کرنے کی تجویز مسترد کردی، ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

Related Posts