پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، اماراتی بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بھارت میچ
(فوٹو: آن لائن)

پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر اماراتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی ملاقات تاحال جاری ہے جس کے دوران پاک بھارت میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ اسی دوران اماراتی بورڈ نے بھی پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔

یو اے ای کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرتے ہوئے پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انتہائی اہم اور ضروری ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے، تاہم پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

یو اے ای اور آئی سی سی پاک بھارت میچ کے حق میں ہیں جبکہ بنگلہ دیشی کرکٹرز اور بورڈ کے ساتھ محاذ آرائی کے بعد بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں جگہ دی گئی تھی۔ اس موقعے پر پاکستان نے بنگلہ دیش سے یکجہتی کے اظہار کیلئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

 

Related Posts