پاکستان میں یورپی ملک رومانیہ کے سفیر دان ستوينسكو گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہرائیں ہوئے ہیں۔
رومانیہ کے سفیر دان ستوينسكو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھنا واقعی ایک خوشگوار حیرت تھی۔
What a pleasant surprise to arrive in Punjab, Gujranwala, and see the Romanian 🇷🇴 and EU 🇪🇺 flags flying high at a local gas station ⛽️✨
Mr Aleem Cheema is a Pakistani who spent over 20 years in Romania, obtained Romanian citizenship, and then chose to invest back home in… pic.twitter.com/Py1xPScGKY
— Dan Stoenescu دان ستوينسكو 🇷🇴🇪🇺 (@DanStoenescu) February 8, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ منظر نہ صرف پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے کاروباری اور انسانی روابط کا بھی ثبوت ہے۔
رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ علیم چیمہ ایک پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے رومانیہ میں 20 برس سے زائد عرصہ قیام کیا جہاں انہوں نے محنت اور لگن کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں رومانیہ کی شہریت بھی حاصل کی۔ بیرونِ ملک کامیابی کے بعد علیم چیمہ نے وطنِ عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا، جو اعتماد، تجربے اور ترقی کی ایک روشن مثال ہے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ علیم چیمہ کی کہانی اس بات کی عکاس ہے کہ عالمی نقل و حرکت، سخت محنت اور معاشروں کے درمیان باہمی اعتماد کس طرح مضبوط معاشی اور انسانی روابط کو جنم دے سکتا ہے۔ ان کی سرمایہ کاری نہ صرف مقامی معیشت کے لیے مفید ہے بلکہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بھی فروغ دے رہی ہے۔
پاکستان اور رومانیہ کے درمیان اس نوعیت کے کاروباری روابط کو حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے جو مشترکہ تجربات، باہمی احترام اور طویل المدتی ترقی و مواقع کے عزم پر مبنی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات مستقبل میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








