لبنان کے شہر طرابلس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم 9افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنیچ گئیں اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ اب تک ملبے تلے دبے ہوئے 6افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
طرابلس کے باب الطبانہ محلے میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقہ مکین ریسکیو ورکرز کی مدد کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میونسپل اہلکاروں نے منہدم عمارت سے ملحقہ عمارات خالی کروالیں۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ متأثرین اور زخمیوں کا علاج معالجہ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کریں۔ حادثے میں بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ گاہیں فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم نواف سلام کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حادثے میں کسی کی لاپرواہی ثابت ہوئی تو سزا دی جائے گی۔ غفلت برتنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








