عمران خان سے ملنے کون کون جا رہا ہے؟ دیکھئے اہم لسٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کی بلڈنگ، ان سیٹ میں عمران خان کی تصویر
اڈیالہ جیل کی بلڈنگ، ان سیٹ میں عمران خان کی تصویر، فوٹو دنیا

تحریک انصاف کے اسیر بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماوں اور وکلاء کی ملاقات کی فہرست جاری کردی ہے۔

منگل کو پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ جیل جائیں گے، سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ، سلمان صفدر، علی زمان اور خالد چوہدری بھی جیل جائیں گے۔

اس حوالے سے پارٹی نے ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے، کل بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی اڈیالہ جیل آئیں گے۔

Related Posts