ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار سے بھی زائد کے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 24 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں تک لے گیا۔
پاکستان جیمز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، جو 4 ہزار 544 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی، خدشہ یہ ہے کہ اضافے کا یہ رجحان آئندہ چند روز میں سونے کی قیمت کو 5 لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچا سکتا ہے۔
سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ جیمز ایند صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 346 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 615 روپے میں فروخت ہوئی۔
یہی نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 20 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی رجحانات کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








