جنید اکبر کی آڈیو لیک، اپنی نشست چھوڑ کر ایوان میں آزاد حیثیت کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

جنید اکبر
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے مبینہ آڈیو لیک میں اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر ایوان مین آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ آڈیو لیک کے باعث پی ٹی آئی قیادت میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں انہوں نے قومی اسمبلی میں بات نہ کرنے دینے کے معاملے پر پارٹی گروپ میں شدید نارضی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

آڈیو لیک میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ جنید اکبر چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو بھی ماننے سے انکاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے میں آپ کا حصہ نہیں۔ آڈیو لیک میں جنید اکبر نے اسپیکر سے بات کرکے آزاد حیثیت سے ایوان میں بیٹھنے کی دھمکی بھی دی۔

مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ میری قوتِ برداشت ختم ہوگئی۔ آپ مجھے الگ کردیں۔ میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ درباری مجھے نہیں بولنے دیتے۔ میں نے صرف آخری رمضان کے دوران بات کی، یا پھر بحث کے دوران بات کرنے کا موقع ملا تھا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صرف چند ہی لوگوں کو بات کرنی ہوتی ہے، چیف وہیپ کسی کے بولنے کا فیصلہ کرنے والا کون ہوتا ہے؟ہماری شرافت کو غلط سمجھ رہے ہو، وہ بولیں تو کیا ہم صرف ڈیسک بچائیں؟ کسی میں محسن نقوی کے ایوان میں آنے پر سوال پوچھنے کی ہمت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ ہر بار ایک ہی موضوع پر بات کرتے ہیں۔ مجھے آج سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں، اسپیکر سے کہوں گا کہ مجھے آزاد پوزیشن دیں کیونکہ میری اپنی پارٹی کے لوگ نہیں بولنے دیتے۔ میں سخت بولتا ہوں تو کسی درباری نے کہا ہوگا کہ اس کا نام نہ دینا۔

Related Posts