چین میں کرونا وائرس کی روک تھام پر امریکی صدرٹرمپ کو بریفنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

چین میں کرونا وائرس کی روک تھام پر امریکی صدرٹرمپ کو بریفنگ
چین میں کرونا وائرس کی روک تھام پر امریکی صدرٹرمپ کو بریفنگ

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین میں کرونا وائرس کی صورتحال پرسرکاری حکام نے بریفنگ دی  جس کے دوران وائرس کے خلاف حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

 سماجی   رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی تمام ایجنسیوں سے چین میں کرونا وائرس کے معاملے پر بریفنگ لی جو چینی حکومت کے ساتھ باریک بینی سے کام کر رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چین میں کرونا وائرس کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ دنیا میں کرونا وائرس کے بہترین ماہرین ہمارے پاس ہیں جو چوبیس گھنٹے اس کی نگرانی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم  اور بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی دارالحکومت کے لیے مشرقی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی فلسطینیوں کو دارالحکومت دیا جائے گا۔

اپنے  امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن منصوبے کے تحت یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیا جارہا ہے جبکہ مغربی کنارے کو آدھے حصے میں نہیں کاٹا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا  دارالحکومت قرار دے دیا

Related Posts