کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین میں کرونا وائرس کی صورتحال پرسرکاری حکام نے بریفنگ دی جس کے دوران وائرس کے خلاف حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی تمام ایجنسیوں سے چین میں کرونا وائرس کے معاملے پر بریفنگ لی جو چینی حکومت کے ساتھ باریک بینی سے کام کر رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چین میں کرونا وائرس کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ دنیا میں کرونا وائرس کے بہترین ماہرین ہمارے پاس ہیں جو چوبیس گھنٹے اس کی نگرانی کرتے ہیں۔
Just received a briefing on the Coronavirus in China from all of our GREAT agencies, who are also working closely with China. We will continue to monitor the ongoing developments. We have the best experts anywhere in the world, and they are on top of it 24/7! pic.twitter.com/rrtF1Stk78
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 30, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ یروشلم اور بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت قرار دے دیا۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی دارالحکومت کے لیے مشرقی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی فلسطینیوں کو دارالحکومت دیا جائے گا۔
اپنے امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن منصوبے کے تحت یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیا جارہا ہے جبکہ مغربی کنارے کو آدھے حصے میں نہیں کاٹا جاسکتا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








