امریکی ریاست جارجیا کی سڑکوں پر خوف کا راج! طیارہ گاڑیوں سے جا ٹکرایا؛ دیکھیں خوفناک ویڈیوز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکا کی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز گینزویل شہر میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد پائلٹ نے محفوظ لینڈنگ کے لیے سڑک کا انتخاب کیا کیونکہ طیارے میں اتنی طاقت باقی نہیں تھی کہ وہ واپس ہوائی اڈے تک پہنچ پائے۔

عینی شاہدین کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ سڑک پر لینڈنگ کے بعد متعدد گاڑیوں سے ٹکرایا۔ پولیس کے مطابق طیارے کا دایاں بازو ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد فیول ٹینک الگ ہو گیا اور طیارہ مزید دو گاڑیوں سے ٹکرایا۔

حادثے میں ملوث افراد کو صرف معمولی چوٹیں آئیں اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جس کے باعث طویل ٹریفک جام بھی پیدا ہوا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے مطابق یہ طیارہ گینزویل کے لی گلمر میموریل ایئرپورٹ سے کینٹن کے چیروکی کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ این ٹی ایس بی نے بتایا کہ روانگی کے کچھ دیر بعد پائلٹ کو انجن میں خرابی کا سامنا ہوا اور اب حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts