اگلے چند ہفتے بہت اہم، عمران خان کی جیت کو مان لیں۔سلمان اکرم راجا

تازہ ترین

تازہ ترین

سلمان اکرم راجا
(فوٹو: 24 نیوز)

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں، یہ نظام عمران خان کی جیت کو مان لے۔ انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی؟ لانگ مارچ کیلئے ہم اور ہمارے بچے جوان تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر بات کرنی ہے تو اصول پر بات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی سے بات کرنا چاہتے ہیں، ضرور کریں لیکن اصول پر بات ہوگی۔

سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ لوگوں کو ابھی سمجھ نہیں آیا کہ ہڑتال کتنی طاقتور ہوتی ہے۔ اس کیلئے بچے اور جوان تیار ہیں۔ یہ نظام ہار چکا، اپنی ہار مان لے۔ ہر بات ممکن ہے۔ ہڑتال ہو یا لانگ مارچ، ہم نے انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہم بالکل لانگ مارچ کرسکتے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگلے چند ہفتے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ سیاست مکالمے کا نام ہے۔ پاکستان میں سیاست کو کچھ اور بنایا گیا ہے۔ مروّجہ اصول کے مطابق جو ہمیں ملنا چاہئے، وہ دیا جائے۔ کے پی کے میں سہیل آفریدی نکلے تو لوگوں کا سمندر امڈ آیا تھا۔ عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول ہیں۔

Related Posts