معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اریجیت سنگھ کے گھر پہنچنے کے معاملے پر کہا ہے کہ گلوکار کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدلنے کیلئے کہا، لیکن کامیابی نہیں ہوئی، لگتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حال ہی میں مغربی بنگال میں اریجیت سنگھ کے گھر آمد کے بعد اریجیت سنگھ کو پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدلنے کا کہا، تاہم عامر خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی ملاقات کا مقصد یہ نہیں تھا، بلکہ وہ کسی اور مقصد سے اریجیت سے ملنے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے اس بات کی تردید کی کہ وہ اریجیت سنگھ کو پلے بیک سنگنگ کیلئے بنانے گئے تھے، اور کہا کہ میں کچھ روز قبل مرشد آباد گیا، وہاں اریجیت سنگھ کو پلے بیک گانا چھوڑنے سے روکنے کیلئے نہیں گیا تھا، بلکہ میرا مقصد کچھ اور تھا۔ میں نے پوری کوشش کی کہ وہ پلے بیک سنگنگ کا دوبارہ سوچیں۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے کامیابی نہیں ہوئی اور لگتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اب مزید پلے بیک سنگر نہیں رہیں گے۔ واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے بھارتی فلموں کیلئے پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی اختیار کی ہے تاہم آزاد گلوکاری کیلئے تیار ہیں اور گلوکاری کو مکمل طور پر الوداع نہیں کہا۔
اریجیت سنگھ نے عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم ایک دن میں پلے بیک سنگنگ کی ہامی بھر لی۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ میں نے اریجیت سنگھ کو اپنی درخواست پر فلم میں گانے کیلئے راضی کیا اور اب وہ جنید خان کے کردار کیلئے گانا گائیں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اریجیت نے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ میں ماضی کی تمام کمٹمنٹس پوری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








