انسانیت شرما گئی؛ بے زبان جانور سے جنسی زیادتی! ملزم عوامی گرفت میں، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارتی شہر ممبئی کے علاقے کنڈیولی ایسٹ میں ایک افسوسناک اور خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے 40 سالہ سنجے گاؤڈ نامی شخص کو مادہ کتے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق یکم فروری کو ایک مقامی سماجی کارکن انکیتا کالے اپنے چچا کے گھر سے واپس جا رہی تھیں جب انہوں نے لوکھنڈوالہ کمپلیکس کے قریب ایک نالی کے پاس ہجوم دیکھا۔ موقع پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ ملزم کتے کے ساتھ ناجائز حرکت کر رہا تھا اور کتے کے جنسی اعضاء پر زخم موجود تھے جبکہ وہ شدید درد سے کراہ رہا تھا۔

سماجی کارکن نے فوری طور پر کتے کو پریل کے جانوروں کے اسپتال پہنچایا اور وہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ کتے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد سماجی کارکن نے سمٹا نگر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی۔

پولیس نے ملزم سنجے گاؤڈ کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف بھارتی قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

واقعہ نہ صرف انتہائی تشویشناک اور شرمناک ہے بلکہ یہ جانوروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ زخمی کتے کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت فی الحال نازک بتائی گئی ہے۔

Related Posts