مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں، دہشت گردی سے متأثرہ خاندانوں سے ملاقات ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

وزیر اعلیٰ پنجام مریم نواز ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئیں جہاں ان کی دہشت گردی سے متأثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ حال ہی میں دہشت گردوں نے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے جنہیں سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوئٹہ آمد پر ان کا استقبال گورنر بلوچستان۔ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزرا نے کیا۔ وزیر اعلیٰ کی گورنر بلوچستان سے ون ٹو ون ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ مریم نواز اور گورنر بلوچستان کے مابین ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سکیورتی صورتحال اور صوبے کے اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز دہشت گردی سے متأثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات بھی مریم نواز کے دورہ کوئٹہ کا حصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ اراکین کے ساتھ بلوچستان میں سیاسی و انتظامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

دورہ کوئٹہ کے موقعے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے صوبائی وزرا بھی ہمراہ ہیں جن میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور چیف سیکریٹری اختر زمان شامل ہیں۔

Related Posts