بھارتی شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میڈچل ملکاجگیری میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نجی اسکول کے 27 سالہ فزکس ٹیچر پرامیتین نے دسویں جماعت کی ایک طالبہ سے مبینہ طور پر ذاتی تعلقات قائم کیے اور خفیہ طور پر شادی کرلی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے اپنی بیٹی کے غیر معمولی رویے کو دیکھا۔ جب والدہ نے بیٹی سے پوچھا تو لڑکی نے اعتراف کیا کہ اس نے فزکس ٹیچر نے 1 جنوری کو شادی کرلی اس پر لڑکی کے خاندان نے اسکول انتظامیہ سے وضاحت طلب کی لیکن انتظامیہ کی لاپروائی کی جس پر اہلخانہ نے 4 جنوری کو پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔
تحقیقات کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر پولیس نے بھارتیہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد بتایا کہ اس واقعے میں کسی قسم کی زبردستی یا جسمانی زیادتی کا ثبوت نہیں ملا اور لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام ثابت نہیں ہوا جبکہ لڑکی کو ذہنی اور جذباتی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے مشاورت (کاؤنسلنگ) دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسکول انتظامیہنے اس واقعے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے تاہم پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








