نیروبی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جس کے دوران ان کی کینیا کے چیف سیکریٹری برائے تجارت و صنعتی معاملات سے ملاقات ہوئی۔
کینیا کے چیف سیکریٹری برائے تجارت و صنعتکاری پیٹر منیا سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف سیکریٹری پیٹر منیا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی و اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پیٹر منیا نے اتفاق کیا کہ باہمی تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے زیر التواء تجارتی معاہدوں پر پیشرفت ضروری ہے۔
????????????????
FM @SMQureshiPTI held a bilateral meeting with @PeterMunya CS for Trade, Industrialization and Cooperatives. Both agreed that early conclusion of pending trade agreements would help in strengthening trade and economic ties b/w the two countries. #EngageAfrica @Emergingpk pic.twitter.com/goPqpVJUog
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 30, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انگیج افریقہ ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے۔
انگیج افریقہ کانفرنس سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی طرف حکومت کا اہم اقدام ہے۔ کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی تفصیلات پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔
شاہ محمود قریشی کینیا کے صدر اور ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران پاک کینیا تعلقات اور تجارتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کینیا پہنچ گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








