اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ ہم چین سے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے عمل میں عجلت کامظاہرہ نہیں کر رہے جس کا مطلب بے حسی نہیں لیاجانا چاہئے۔
معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بے حسی کے برعکس حکومت کرونا وائرس کے معاملے پر احتیاط کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔ ہمیں چین میں پاکستانی طلباء کی بے حد فکر ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی طلباء کے لیے ہم بھی اتنے ہی فکر مند ہیں جتنے کہ ان کےلواحقین ہوسکتے ہیں جبکہ ہم چینی حکومت کے ساتھ مل کر ان کی حفاظت اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
187/ Not rushing for evacuation of Pakistanis in China should not be interpreted as our insensitivity. On the contrary we are acting scrupulously. We feel as much for the students as their families and working with the Chinese Govt for their safety and well-being.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) January 29, 2020
یاد رہے کہ چین میں کرونا وائرس ہوبائے نامی صوبے کو لپیٹ میں لیتا جا رہا ہے، وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے دیارِ غیر سے حکومت کو پیغام دیا کہ موت آنے سے پہلے ہمیں یہاں سےنکال لیں۔
پاکستانی طلباء کرونا وائرس کے باعث شدید خوف میں مبتلا ہیں جن کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات ہر گزرتے روز کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں۔ دیگر ممالک کے شہری اپنے اپنے دیس لوٹ چکے ہیں۔ہم پھنس چکے ہیں۔
ندیم بھٹی اور ندیم عباس نامی پاکستانی طلباء نے اپنے پیغام میں کہا کہ وائرس کے باعث ہمارے کمرے الگ الگ کردئیے گئے۔وہان شہر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ آ جا نہیں سکتے۔
مزید پڑھیں: موت سے پہلے ہمیں چین سے نکالیں۔پاکستانی طلباء
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








