بنگلہ دیش میں پولنگ کے دوران 2 بم دھماکے! کئی افراد زخمی، ووٹنگ کا عمل متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران بعض پولنگ اسٹیشنز پر بم دھماکوں اور تشدد کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس سے انتخابی عمل میں ہلچل مچ گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق گوپال گانج شہر کے ریشما انٹرنیشنل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب ہینڈ گرنیڈ حملے میں 13 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسرا بم دھماکامنوشیگنج ضلع کے مکاتی گوروچرن ہائی اسکول کے باہر صبح تقریباً 10:15 بجے متعدد ہینڈ گرنیڈ حملے کیے گئے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکوں کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی۔ خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی اور پولنگ کچھ دیر کے لیے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔

پولنگ سے ایک روز قبل بھی گوپال گانج کے کم از کم سات پولنگ سینٹرز کے قریب بم پھٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن عوام میں خوف پھیل گیا اور پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ یہ واقعات ممکنہ طور پر انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں ہیں تاہم مجموعی طور پر ووٹنگ ہر علاقے میں جاری ہے۔ تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور پولیس و فوجی دستوں کی گشت سخت کر دی گئی ہے تاکہ مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Related Posts