سپریم کورٹ نے کیا احکامات دیئے؟ بانی پی ٹی ائی عمران خان سے متعلق اہم حکم نامہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی صحت اور سہولیات سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے 10 فروری کو عمران خان سے تقریباً تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد تیار کردہ رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان نے جیل میں سیکیورٹی اور کھانے پینے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن طبی سہولیات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ عدالت نے رپورٹ میں دی گئی سفارش پر غور کیا کہ طبی معائنہ کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں ہو مگر اسے مسترد کر دیا۔ اس کے بجائے سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا کہ عمران خان کا آنکھوں کا مکمل چیک اپ 16 فروری سے پہلے کرایا جائے اور اس کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم فوری تشکیل دی جائے۔

اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت 16 فروری سے پہلے فراہم کی جائے۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان دونوں امور (آنکھوں کا معائنہ اور بچوں سے ٹیلی فونک رابطہ) کو مقررہ تاریخ سے پہلے یقینی بنائے گی۔ عدالت نے اس یقین دہانی کو قبول کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

یہ سماعت عمران خان کی جیل میں صحت اور دیگر سہولیات سے متعلق رپورٹ پر ہوئی جس میں عدالت نے صحت کے معاملے کو بنیادی اہمیت دیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

Related Posts