پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی کالجوں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قاری حافظ ناصر حسین چجھڑا مسجد کے اندر مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاری قاری حافظ ناصر حسین چجھڑا مسجد کی حدود میں ایک بچے کے ساتھ غیر فطری عمل میں مصروف عمل تھے کہ دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے اہل محلہ وہاں پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ قاری کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔
سماجی حلقوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مخلتف شہروں اور علاقوں میں آئے روز نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے کیسز ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








