سونے کی قیمتوں میں اتنی بڑی کمی کہ حیران ہو جائیں گے! جانیں فی تولہ کتنے میں دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سو نے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جہاں ایک تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے کی کمی سے 519,962 کی سطح پر آگیا ہے۔

ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 8600 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 7 ہزار 373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 6 ہزار 759 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 649 روپے ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی قیمت فی تولہ 501 روپے کی کمی سے 8324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کی کمی 7136 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 86 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک اونس سونا 4972 ڈالر کا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت 5.1 ڈالر کی کمی سے 78.40 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

یہ قیمتیں انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں۔ سونے کی خالصیت 999/- یعنی 24 قیراط ہے۔

Related Posts